ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت کمار ہیگڈے کا نیا تنازعہ۔ دلت تنظیموں کو ’’کُتّے‘‘ قراردیا

اننت کمار ہیگڈے کا نیا تنازعہ۔ دلت تنظیموں کو ’’کُتّے‘‘ قراردیا

Sun, 21 Jan 2018 13:39:57    S.O. News Service

بیلاری، 21؍جنوری (ایس او نیوز) اپنی زبان درازی اور بدگوئی کے لئے معروف مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے دلت تنظیموں کو ’’کُتّے‘‘ قراردیتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے جب بیلاری میں ’جاب فیئر اینڈ اسکل ایکزی بیشن‘ میں شرکت کے لئے انسپکشن بنگلو سے نکلے تو سڑک پر دلت تنظیموں نے ان کا گھیراؤ کیا اور اس سے پہلے دستور کو بدلنے کا جو بیان انہوں نے دیا تھا اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اننت کمار کے ساتھ موجود رکن پارلیمان سری راملو نے احتجاجیوں کوسمجھانے بجھانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ۔ اس کے بعد پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

انننت کمار جب ’جاب فیئر‘ کے مقام پر پہنچے اور خطاب کرنے لگے تو انہوں نے کہا کہ :’’ہم بھی بڑے ڈھیٹ(ہٹ دھرم) ہیں۔ ہمارے اندر قوم کی تعمیر کی صلاحیت اور طاقت موجود ہے۔ ہم سڑکوں پر بھونکنے والے کتوں (دلت تنظیموں اور مخالفین کی طرف اشارہ)سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ہمارے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘

یاد رہے کہ دسمبر 2017میں کوپل میں ایک پروگرام کے دوران اننت کمار ہیگڈے نے دستور ہند کو بدلنے کاعزم ظاہر کیا تھاجس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج ہوااور پارلیمنٹ سیشن کے دوران اننت کمار کو معافی مانگنی پڑی تھی۔


Share: